ابنا: مناما سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ چودہ فروري تحريک نے آج جمعے کے روز عوام سے ملک بھر ميں مظاہرے کرنے اور اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں امريکي مداخلت کے احتجاج کي اپيل کي تھي - چودہ مارچ تحريک نے ملک کے اندروني معاملات ميں مداخلت کے خلاف مناما ميں امريکي سفارت خانے کے سامنے وسيع احتجاجي دھرنا دينے کا بھي اعلان کر رکھا ہے- بحريني اپوزيشن کے ايک ترجمان نے کہا ہے عوام آج، امريکہ کي جانب سے حکومت بحرين کي کھلي حمايت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہيں-بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق نے بھي آج جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں کي حمايت کي ہے-
ادھر اطلاعات ہيں کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سپاہي انقلابيوں کي گرفتاريوں اور مظاہرين کو کچلنے ميں مصروف ہيں، عيني شاہدين کے مطابق بحريني سيکورٹي فورس نے جمعرات کو نويدارت ميں مظاہرہ کرنے والوں پر حملے بھي کئے ہيں-........
/169