ابنا: امریکا اور شمالی کورین نمائندوں کے درمیان مذاکرات نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہو رہے ہیں۔ ملاقات کا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے راہیں تلاش کرنا اور شمالی کوریا کے خفیہ ایٹمی پروگرام سے متعلق بات چیت کرنا ہے۔ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں شمالی کوریا کی طرف سے ان کے نائب وزیر خارجہ کم کائی جوان اور امریکا کی طرف سے خصوصی نمائندہ برائے شمالی کوریا اسٹیفن بوسورتھ اپنے وفود کے ساتھ شامل ہیں۔ مذکورہ مذاکرات کا اعلان حال ہی میں بالی میں ہونے والی آسیان کانفرنس کے دوران امریکی اور شمالی کورین نمائندوں کی اچانک اور غیرمتوقع ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔ ........
/169