27 جولائی 2011 - 19:30

کوہاٹ…وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مخالفین عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں۔

ابنا: تاکہ وہ سینیٹ کے انتخابات سے پہلے ہی حکومت میں آجائیں۔کوہاٹ میں خوشحال گڑہ پل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چور دروازے سے حکومت میں نہیں آئی۔ کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ مخالفین ان کی حکومت کے خلاف بہت بولتے ہیں، مخالفین بتائیں کہ جب وہ حکومت میں تھے تو انہوں نے کیا کیا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں بجلی کا سنیگن بحران ہے، جس کے خاتمے کے لئے سسٹم میں بجلی بڑھائی جارہی ہے اور کچھ عرصے میں اس مسئلے کو حل کردیا جائے گا۔ 
.............

/169