ابنا: الیوم السابع سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انقلابیوں کے رکن ولید المطماطی نے کہا ہے کہ لیبیا میں کرنل قذافی کے داماد احمید ابو منیار کو ہلاک کردیا گیا ہے وہ انقلابیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں الزنتان شہر کے علاقہ ودیان میں اپنی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ انقلابیوں کے خلاف عائشہ قذافی کے شوہر کی رہبری میں جوحملہ کیا گیا تھا اسے پسپا کردیا گیا ہے اور عائشہ قذآفی کے شوہر دفاعی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اور اس کارروائی کی ویڈيو بھی بنائی گئی ہے جسے مناسب وقت پر نشر کیا جائے گا۔ ...............
/169