25 جولائی 2011 - 19:30

پاکستاني ذرائع نے پنجاب ميں امريکہ کي خفيہ سرگرميوں ميں تيزي آنے کي خبر دي ہےـ

ابنا: پاکستان کے حکومتي ذرائع نے بتاياہے کہ امريکي جنوبي پنجاب کے بااثر افراد سے روابط بڑھاکر اپنے جاسوسي نيٹ ورک کو مضبوط بنانے کي کوشش کر رہے ہيں ـحکومت پاکستان کے ذرائع نے بتايا کہ حکومت نے شہر ملتان ميں قونصل خانہ بنانے کي امريکہ کو اجازت نہيں دي جس کے بعد سے علاقے ميں سي آئي کي سرگرمياں تيز ہو گئي ہيں ـ

بتايا جاتا ہے کہ ڈيرہ غازي خان ميں جاسوسي نيٹ ورک قائم کرنے ميں ناکام ہونے کے بعد امريکيوں نے ملتان پر توجہ مرکوز کي ہےـ پاکستان کي وزارت خارجہ کے بعض ذرائع نے بتايا ہے کہ وزارت خارجہ کو سي آئي اے کے بہت سے خفيہ مراسلوں کا سراغ ملا ہے جن سے پاکستان کے خلاف امريکہ کي گہري سازشوں کا اندازہ ہوتا ہےـ

ياد رہے کہ امريکہ نے ملتان اور کوئٹہ ميں اپنے قونصل خانے قائم کرنے کي کوشش کي تھي ليکن حکومت پاکستان نے سيکورٹي وجوہات کي بنا پر اس کي اجازت نہيں دي ـــ..............

/169