25 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک میں بدامنی کے مراکز اور تمام تر دشمنیوں کے باوجود امن و استحکام کا حامل ہے۔

ابنا: مصطفی محمد نجار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی ایران کی سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور انہوں نے ہمیشہ ایران میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ مصطفی محمد نجار نے کہا کہ ایران کی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ آٹھ ہزار سات سو پچاس کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اس طرح وہ علاقے کا ایک وسیع ترین ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور عراق پر امریکہ اور نیٹو نے قبضہ کیا ہے اور یہ ایران میں بدامنی کے اسباب میں سے ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے دو ہزار نو کے انتخابات کے بعد کے واقعات سمیت ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی پیچیدہ سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے مخلتف سازشوں میں ملت ایران سے شکست کھانے کے بعد اب اپنی تمام توانائیاں سافٹ وار میں لگا دی ہیں اور دہشت گردانہ اقدامات شروع کر دیے ہیں۔..............

/169