اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ابو صفوان نے خلیفی حکومت کے نمائشی مذاکرات سے جمعیۃالوفاق الاسلامی کے واک آؤٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خاص طور پر مذاکرات کی ناکامی کے اعلان کے بعد آل خلیفہ خاندان کو تین اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا: آل خلیفہ کے نمائشی مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور اس حکومت کو فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر اندھادھند گرفتاریوں اور ملازمین کی برخاستگی کی بنا پر بھی شدید عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔ ابوصفوان نے بحرین میں سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: مذاکرات کے آغاز سے پہلے ہی تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے جس کے بعد ہی حقیقی مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔........../110
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255479
عباس ابو صفوان نے اتوار کے روز ایک ٹی انٹرویو میں یورپی یونین کی طرف سے بحرینی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آل خلیفہ یہ مطالبہ منظور نہ کرے تو یہ خاندان عالمی برادری کے آمنے سامنے قرار پائے گا اور کھ اپنی رہی سہی ساکھ بھی ـ جو نہ ہونے کے برابر ہے ـ کھو جائے گا۔