23 جولائی 2011 - 19:30

شام کےشہرحمص کے پولیس سربراہ عبدالرزاق الصالح ایک قاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے ہیں۔

ابنا: یونائٹڈ پریس کی رپورٹ کےمطابق شہرحمص کےپولیس سربراہ پر باب السباع کےعلاقےمیں حملہ کیاگیالیکن وہ اس حملےمیں بال بال بچ گئے۔اس حملےمیں عبدالرزاق الصالح کےدس ساتھی زخمی ہوۓ ہيں۔جبکہ ایک تخریبی کاروائي میں شہرحمص کےمضافات کی ریلوے پٹری کونقصان پہنچنےکی وجہ سےحلب کی ٹرین پٹری سےاترگئي جس کےسبب ایک شخص ہلاک اوراٹھارہ زخمی ہوگئے۔گذشتہ مہینوں میں بعض عرب اورمغربی ممالک کےحمایت یافتہ ایجنٹوں نےشام کےعوام اورسیکورٹی اہلکاروں پرحملے کرکےدسیوں افراد کوہلاک اور سرکاری و پرائیویٹ املاک کوبھاری نقصان پہنچایا۔............./169