ابنا: عبداللہ حسین ہارون نے ارنا سے گفتگو میں پاکستان کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں اور خطروں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی سامراج کے خلاف جدوجہد کا پرچم دار ہے اور اسلام آباد کو تہران سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح امریکہ سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح خود مختاری حاصل کرسکتا ہے اور بھر پور خود مختاری سے امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں اور سامراجی ہٹ دھرمی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ یادرہے امریکہ نے پاکستان کے لئے آٹھ سو ملین ڈالر کی مدد معطل کردی ہے، قبائیلی علاقوں پر بدستور ڈرون حملے کررہا ہے ، اسلام آباد کےقریب ایبٹ آباد پرجس میں اسانہ بن لادن مارا گیا تھا اور پاکستان سے دسیون امریکی فوجی ماہرین کے اخراج سے دونوں ملکون کے تعلقات میں خاصی کشید گي آگئي ہے۔
..............
/169