19 جولائی 2011 - 19:30

اسلام آباد میں ہزاروں افراد نے امریکہ مخالف مظاہرہ کیا۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے امریکہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ نیز مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ پاکستانی مظاہرین نے امریکہ کےخلاف نعرے لگاکر اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات پرنظر ثانی کرے۔ مظاہرین نے سی آئي اے اور موساد کو سندھ اور بلوچستان کے تشدد آمیز واقعات میں ملوث قراردیا۔ یادرہے پاکستانی عوام قبائيلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کی بھی مخالف ہے اور اسے اپنے ملک کے اقتدار اعلی کے خلاف سمجھتی ہے۔

.............

/169