ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے برطانیہ میں حالیہ رسوائی اور ٹیلیفونی مکالمات ریکارڈ کرنے اورسننے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں برطانوی حکومت کو ایک نامہ نگار کے مشکوک قتل کے بارے میں وضاحت کرنی چاہیے۔ رامین مہمانپرست نے کہا کہ جن وسائل سے بشریت کے فائدے او انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود میںاستفادہ کرنا چاہیے مغربی ممالک ان وسائل سے بشریت اور انسانیت کے خلاف استفادہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی نجی اور ذاتی زندگی میں جستجو اور تفتیش انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا واضح مصداق ہے انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک آزادی بیان اور آزادی اظہارسےغلط استفادہ کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برطانوی حکومت اورپولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نامہ نگار کے مشکوک قتل کے بارے میں عوام کے سامنے وضاحت پیش کریں اور اظہار بیان کی آڑ میں صہیونیوں کو مدد فراہم نہ کریں۔............./169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254410
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ میں حالیہ رسوائی اور ٹیلیفونی مکالمات ریکارڈ کرنے اورسننے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں برطانوی حکومت کو ایک نامہ نگار کے مشکوک قتل کے بارے میں وضاحت کرنی چاہیے۔