ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین کی پالی ٹیکنیک یونیورسٹی نے انچاس طلباء کو نکال دیا ہے۔ ان طلبا کو حکومت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے کی بنا پر یونیورسٹی سے نکالا گيا ہے۔ ادھر بحرین میں جمعیت الوفاق کےرکن ابراہیم المدھون نے کہا ہےکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بحرین قانونی حیثیت کھوچکی ہے لھذا اسکے ساتھ مذاکرات نہيں کئے جاسکتے۔ بحرین میں انقلابی حلقوں کا کہنا ہےکہ آل خلیفہ راے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110