16 جولائی 2011 - 19:30

جبل النور کوئٹہ کے مغربی پاس پر واقع ایک ایسی پہاڑی ہے جہاں بڑی بڑی سرنگیں کھودی گئی ہیں اور وہاں قرآن کریم کے پھٹے پرانے اور ناقابل استعمال نسخے رکھے جاتے ہیں۔

ابنا: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے 3بوری بند لاشیں برآمدکرلیں ۔ ہفتہ کو پولیس کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے علاقے جبل نور کی پہاڑیوں کے قریب 3بوری بند لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے لاشیں شناخت کے لئے فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال پہنچادیں جہاں ان کی جیبوں سے برآمد ہونے والے کاغذات کے مطابق ان کی شناخت ناصر بادینی ،غلام مرتضیٰ سرپرہ اور مقصودقلندرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

بشکریہ از روزنامہ جنگ
۔۔۔۔
یاد رہے کہ جبل النور کوئٹہ کے مغربی پاس پر واقع ایک ایسی پہاڑی ہے جہاں بڑی بڑی سرنگیں کھودی گئی ہیں اور وہاں قرآن کریم کے پھٹے پرانے اور ناقابل استعمال نسخے رکھے جاتے ہیں گو کہ اب قاتل لوگ بھی اسے اپنے اس وحشیانہ عمل کے لئے استعمال کرنے لگے ہیں جو قابل افسوس عمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110