14 جولائی 2011 - 19:30

ايران کے وزير دفاع نے ايراني ماہرين کي تيار کردہ آبدوز يونس کے پہلے آزادي بحري مشن کو تہران کي دفا‏عي طاقت کي علامت قرار ديا ہے۔

ابنا: وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمدي وحيدي نے تہران ميں ايک انٹرويو ميں کہا کہ يونس آبدوز کا پہلا مشن ايراني بحريہ کي طاقت کي نشاني ہے۔ انہوں نے بتايا کہ آبدوز کا سفر ايک پيچيدہ سفر ہے جسکے لئے گہرے حساب کتاب اور جامع اندازوں کي ضرورت ہوتي ہے۔انہوں نے بتايا کہ آزاد سمندري حدود ميں يونس آبدوز کے مشن ميں تمام ضروري باتوں کا پورا پورا خيال رکھا گيا اور يہ مشن کاميابي کے ساتھ مکمل کرليا گيا ہے۔ايران کے وزير دفاع نے کہا کہ يونس آبدوز کے مشن کي کاميابي نے ثابت کرديا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے بحري دفاع کے تعلق سے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے ہيں- بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے بتايا کہ نئے قسم کے بحري جہاز اور آبدوز جلد ہي متعارف کرائے جائيں گے جبکہ جہازوں کو کنٹرول کرنے کا خودکار نظام بھي تيار کيا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169