ابنا: نہرین نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب حکومت کے مخالفین سے وابستہ ذرائع کے مطابق سعودی عرب جن دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا تھا وہی گروہ اب سعودی عرب کے لئے وبال جان بن گئے ہیں۔ سعودی عرب نے ایک ایسے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا ہے جو سعودی عرب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہا تھا ۔ سعودی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وہابی حکومت عرب ممالک میں آنے والے تمام عوامی انقلابات کو امیرکہ کے تعاون سے ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ عرب ممالک میں رونما ہونے والے انقلاب کی ہوا سعودی عرب تک نہ پہنچ جائے لیکن سعودی حکام سعودی عرب کے اندرونی حالات سے بے خبر ہیں۔ وہ دہشت گرد جو مسجدوں میں لوگزں کے سر قلم کرتے تھے اور سعودی عرب کی انھیں حمایت حاصل تھی وہ اب سعودی عرب حکومت کے خلاف ہوگئے ہیں سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مشیر غبھد اللہ سعدان نے سعودی حکومت کا تختہ الٹنے والے ایا 16 نفری افراد کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169