12 جولائی 2011 - 19:30

لبنان کی امل پارٹی نے لبنان کی سمندری حدود میں داخلے پر مبنیصہیونی ریاست کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوۓ ان اقدامات کے مقابلے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: امل پارٹی نے آج بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ لبنان کی حکومت اور عوام صہیونی ریاست کو اپنے قومی ذخائر کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔ امل تحریک نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کی سمندری حدود میںصہیونی ریاست کے حالیہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لۓ ایک اجلاس بلاۓ ۔ تحریک امل نے اپنے بیان میں جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی من محا‌فظ فوج یوینفل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ لبنانی سرزمین سے صہیونی ریاست کی پسپائي اور اس حکومت کی جانب سے لبنان کی زمینی ، فضائی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرانے کا اپنا فرض ادا کرے ۔ واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم آویگڈور لیبرمین نے حال ہی میں کہا ہے کہ اسرائیل بحرالکاہل میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں توسیع کے لۓ اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا ۔ غاصب صہیونی ریاست اقوام متحدہ کے ذریعے اپنی سمندری حدود میں توسیع کر کے لبنان کے تیل و گیس کے ذخائر تک رسائي حاصل کرنے کے درپے ہے ۔ اور اقوام متحدہ نے بھی ہمیشہ امریکہ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اس ناجائز حکومت کی ہی حمایت کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169