ابنا: علی اکبر صالحی نے آج ویانا میں یوکیا آمانو سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آمانو کے ساتھ مذاکرات میں اس بات پراتفاق کیا گيا کہ آئي اے ای اے ساتھ ایران کے مزید تعاون کے لئے کوئي طریقہ کار نکالا جائے تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔ صالحی نے کہا کہ اصل مسئلہ حل شدہ ہے تاہم ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی کے ساتھ مذاکرات میں آمانونے بعض الزامات پیش کئے تھے ۔ یادرہے آئي اے ای اے کےسربراہ سے ملاقات کرنے سے قبل صالحی نے کہا تھاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئي اے ای اے کےساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
11 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253099
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ اپنے مذاکرات کو مفید و مثبت قراردیا ہے۔