ابنا: ایسناکی رپورٹ کےمطابق سعیدجلیلی نےآج تہران میں ترکی کےوزيرخارجہ احمدداؤد اوغلوسےملاقات میں کہاکہ علاقے کےملکوں میں مسلمان قوموں کی تحریکیں غاصب صہیونی ریاست،علاقائی سازش کاروں اوران کےعالمی حامیوں کےخلاف ہیں۔سعیدجلیلی نےتیونس اورمصرمیں آمرحکومتوں کےخاتمے کےنتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئےخبردار کیا کہ امریکہ اورصہیونی ریاست کوشش کررہےہيں کہ ان تحریکوں کوگمراہ کرکے ان قوموں کےصہیونیت مخالف اورسامراج دشمن صلاحیتوں کوکمزوریاگمراہ کردیں۔اس موقع پرترکی کےوزیرخارجہ نےعلاقےمیں رونماہونےوالی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور انقرہ و تہران کےدرمیان مسلسل صلاح ومشورہ اوریکجہتی پرتاکیدکرتے ہوئےکہاکہ علاقہ کوتشکیل نوکی ضرورت ہےجس میں اغیارکی کوئي جگہ نہ ہو۔ترکی کےوزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کےحکام سےملاقات کےلئےاتوارکےدن تہران پہنچےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169