8 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…کراچی میں رات 12 بجے کے بعد سے فائرنگ کے واقعات میں مزید پانچ افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پولیس کے مطابق حسن اسکوائر سے عیسیٰ نگری کی جانب جاتے ہوئے مسلح ملزمان کی جانب سے ایک بس پر اندھ دھند فائرنگ کردی گئی،جس کے نتیجے میں اشرف نامی شخص ہلاک ہوا،جس کے بعد کٹی پہاڑی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔منگھوپیر روڈ پر کنواری کالونی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے داوٴد نامی شخص ہلاک ہوا ،جس کی لاش کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 32 سالہ عبدالوحید کو قتل کردیا۔ ماری پور کے علاقے سے 33 سالہ محمد اسلم کو تیز دھار آلے سیقتل کیا گیا۔ جبکہ پی آئی بی کالونی کے علاقے میں ہی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169