7 جولائی 2011 - 19:30

پارہ چنار…کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

ابنا: فورسز نے تازہ کاروائی میں شدت پسندوں کے قبضے میں تین اہم ٹھکانوں کو خالی کرادیا، جبکہ اب تک کاروائی میں 50 سے زائد شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کے زمینی دستوں نے کاروائی کر کے شدت پسندوں کے اہم گڑھ اسپرکیٹ، پونگی اور علاقہ کورت کو شدت پسندوں سے خالی کرادیا ہے اور فورسز کی مزید پیش قدمی جاری ہے۔تازہ کاروائی میں گیارہ شدت پسند مارے گئے جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ جبکہ شدت پسندوں کی تین ٹھکانے بھی تباہ کردئے گئے۔ کاروائی کے نتیجے میں فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ جاری آپریشن میں اب تک پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ، مجموعی طور پر اب تک کی کاروائی میں پچاس سے زائد شدت پسند مارے گئے۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے سات اہم ٹھکانوں کو کلیر کردیا ہے۔ فورسز کے آپریشن کے دوران چھ ہزار سے زائد خاندانوں نے نقل مکانی کرلی ہے۔ متاثرین کے لئے لوئرکرم کے علاقے درانی میں کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ .............

/169