ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے زون نمبر ایک کے کمانڈر ریئر ایڈمرل فریبرز قادرپناہ نے آج ایرانی فوج کی جانب سے خلیج عدن بھیجے گئے چودہویں بیڑے کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر کہا کہ ایران کی یونس آبدوز نے اپنی نوعیت کی آبدوزوں کے پانی کے اندر رہنے کی مدت کے سلسلے میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
جنرل قادرپناہ نے کہا کہ اس سےقبل جرمنی کی ہانس شوفر آبدوز نے سطح سمندر کے نیچے زیادہ مدت تک رہنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن یونس آبدوز نےچھیاسٹھ دنوں تک پانی کے نیچے رہ کر اس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
قادرپناہ نے مزید کہا کہ اس آبدوز کوبین الاقوامی سمندر میں دور تک بھیبجنے کا مقصد پرامن ہے اور کسی بھی ملک کے لئے خطرہ شمار نہيں ہوتا۔
............
/169