ابنا: پاکستان کی وزارت تیل کے سیکریٹری محمد اعجاز چودھری نے کہا کہ ایران سے پاکستان کے لئے دوہزار چودہ تک گيس کی سپلائي شروع ہوجانی چاہیےورنہ پاکستان میں انرجی کابحران مزید شدید ہوجائے گا۔ پاکستان کی وزارت تیل کے ایک اور عھدیدار طالب حسن نخعی نے کہا ہے کہ ایران کی گيس سے پاکستان میں انرجی کی کمی پوری ہوسکتی ہے اوراس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے اور گھروں نیز صنعتوں کی ضرورتیں بھی پوری کی جاسکتی ہیں۔ پاکستان میں گيس کی قلت کی وجہ سے ہفتے میں صرف تین دن شہریوں کو گيس فراہم کی جارہی ہے۔ یادرہے پاکستان نےگذشتہ برس اسلامی جمہوریہ ایران سے گيس کی خریداری کے معاہدے پردستخط کئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز