ابنا: پارلیمنٹ ہاوٴس میں سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس زاہد خان کی زیر صدرات ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زچہ بچہ ہیلتھ پروجیکٹس اور میڈیکل ریسرچ سینٹرز پر بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں زچہ بچہ ہیلتھ پراجیکٹس سے 261 نکالے گئے افراد کو واپس لیاجائے۔زاہد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سر گرم دہشت گرد تنظیمیں بے روز گار نوجوانوں کو 40 ہزار روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ پر دہشت گردی کے مقاصد کے لیے بھرتی کر رہی ہیں۔ ملازمتوں سے فارغ افراد کو واپس بھرتی نہ کیا گیا تو یہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ ........
/110