27 جون 2011 - 19:30

بحرین کی الوفاق پارٹی نےبچوں کی بڑھتی ہوئی گرفتاریوں اورجیلوں میں ان کےساتھ کۓ جانے والے نارواسلوک پرسخت تشویش ظاہرکی ہے۔

ابنا: العالم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی الوفاق پارٹی نےتاکیدکی ہےکہ گذشتہ دنوں آل خلیفہ حکومت کےسیکورٹی اہلکاروں نےاٹھارہ سال سےکم عمرکےبہت سےبچوں کوگرفتارکیاہے اورانھیں ناکردہ جرائم کا اعتراف کرنےپرمجبورکیاہے۔الوفاق پارٹی کےبیان میں بحرین میں عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہا گيا ہے کہ گذشتہ دنوں بحرین میں گرفتارہونےوالےقیدیوں کواپنےگھروالوں سےملنے اور وکیلوں سےملاقات جیسےفطری حقوق سےمحروم رکھاگیاہے۔الوفاق پارٹی کےبیان میں آیاہےکہ ایسےعالم میں کہ جب شہریوں پرفوجی عدالت میں مقدمہ چلایاجارہاہے، حکام مذاکرات کی بات کررہےہیں جبکہ حالات کوبہتربنانے، فوجی عدالت میں شہریوں پرمقدمہ نہ چلانےاورسیاسی قیدیوں کی رہائی کےلئےکوئي قدم نہيں اٹھایاجارہاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت