27 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی کانفرنس تنظیم کی تین سالہ صدارت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران، ترکی، آذربائیجان اور مصر اسلامی کانفرنس تنظیم کی صدارت کے خواہاں ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں اسلامی کانفرنس تنظیم کی تین سالہ صدارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران،  ترکی، آذربائیجان اور مصر  ، اسلامی کانفرنس تنظیم کی صدارت کے خواہاں ہیں۔ صالحی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم دنیا کی دوسری ـڑی تنظیم ہے جس میں 57 ممالک رکن ہیں جبکہ بعض ممالک مبصر کی حیثیت سے ہیں انھوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کی اس وقت صدارت سنیگال کے پاس ہے اور آئندہ سال  چآر ممالک  ایران ، ترکی، آذربائیجان اور مصر اس کی صدارت کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم بین الاقوامی مسائل میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور بین الاقوامی کردار اداکے لئے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر عمل کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت