24 جون 2011 - 19:30

عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا ہےکہ صوبہ دیالہ میں ایم کے او دہشتگردوں کا کیمپ رواں سال کے اختتام تک بند کردیا جائے گا۔

ابنا: صدر جلال طالبانی نے آج تہران میں دہشتگردی کےخلاف عالمی کانفرنس میں کہاکہ ایران عراق اور عالمی ریڈ کراس کی کمیٹی بنائي گئي ہے تاکہ ایم کے او کے دہشتگرد گروہ کے کیمپ کو بند کرنے کا انتظام کیاجائے۔ انہوں نے دہشتگردی مخالف کانفرنس بلانے میں تہران کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ تمام ملکوں کو دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کےلئے باہمی تعاون کرنا چاہیے۔ عراقی صدر نے دین کے نام پر کئےجانے والے تشدد پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اسلام اس طرح کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے بیزار ہے اور اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ متحد ہوکر دہشتگردی سے مقابلہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت