20 جون 2011 - 19:30

اسلام آباد، پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں اعلیٰ عہدے پر خدمات انجام دینے والے آفیسر کو کالعدم تنظیم سے روابط کے شبے میں گرفتار کرکے ان کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ابنا: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے بریگیڈیئر علی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بریگیڈیئر علی کی گرفتاری کے بعد ان سے ایک کالعدم تنظیم سے روابط کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے تاہم اس موقع پر وہ اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں کیونکہ اس سے جاری تفتیش کا عمل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
ادھر ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ بریگیڈیئر علی کی گرفتاری مئی کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی ، ان کے والد اور ان کے بھائی کا تعلق بھی فوج سے ہے جبکہ اس معاملے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تمام امور کا خود جائزہ لیا اور اس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، بریگیڈیئر علی جی ایچ کیو میں ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ میں دو سال سے وابستہ تھے اور گزشتہ کافی عرصے سے ان کی خفیہ نگرانی کی جا رہی تھی ، ان کے ٹیلی فون ریکارڈ اور ملاقاتوں سے یہ ظاہر ہوا کہ ان کا کے کالعدم تنظیم سے روابط ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت