ابنا: پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب ایک کار میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں ایک راہ گیر جاں بحق جبکہ دیگر آٹھ زخمی ہوگئے، دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی، بم ڈسپوذل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جس میں تیس کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز