ابنا: ماشاء اللہ شاکری نے راولپنڈی میں پاکستان کی تاجربرادری سے ملاقات میں کہا کہ عنقریب دونوں ملکوں کےدرمیاں تجارتی روابط میں توسیع آۓ گی اور خاص طور سے اس پیشرفت کو سرمایہ کاری، انرجی اور حلال غذائي مصنوعات کے شعبون میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی بجلی اور گيس کی ضرورتوں کوپورا کرسکتا ہے اور پاکستان، ایران سے سستی گيس اور بجلی خریدسکتاہے۔ انہوں نے ایران پاکستان گيس پائپ لائن کو ایشیا کا ایک بڑا ترقیاتی منصوبہ قراردیا اور کہا کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے ایران پاکستان کی گيس کی ضرورتوں کوپورا کردے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہاکہ ایران و پاکستان ٹکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے تجربوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں اور جدید سائنسوں میں ایک دوسرےکے ساتھ تعاون کرسکتےہیں ۔پاکستان کی تاجربرادری نے بھی اس ملاقات میں دونون ملکوں کے تجارتی تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پرتاکید کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز