10 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے ایرانی مسلح افواج فضائی شعبے میں مضبوط ہیں اور ہمارا اینٹی ایئر کرافٹ نظام ملک کا دفاع کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

ابنا: بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی یہ دعوی مسترد کرتے ہوئے کہ جنگ کی صورت میں ایران کو فضا سے نقصان پہنچے جاسکتا ہے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج فضائی شعبے میں بھی مضبوط ہیں اور اینٹی ایئر کرافٹ نظام ملک کا دفاع کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کے خطروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دشمنوں میں اب جرات نہیں ہے کیونکہ ماضی میں انہوں نے بہت سے دعوے کیے تھے لیکن وہ خود متوجہ ہو گئے کہ ان کی دھمکیاں حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع نے یہ دعوی مسترد کرتے ہوئے کہ جنگ کی صورت میں ایران کو فضا کے ذریعے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت