8 جون 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں اسلامی آثار محوکرنے کے درپئے ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ غرب اردن میں مسجد المغیر کو نذرآتش کرنا صہیونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں اسلامی آثار محوکرنے کی بربریت اور اسلامی آثار مٹانے اور فلسطین کی یہودی سازی کی صیہونی سازش کا پتہ دیتا ہے۔ حزب اللہ نے امریکہ کو صہیونی ریاست کا سب سے بڑا حامی قراردیتےہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے ہاتھوں اسلامی مقدسات کی مسلسل توہیں پرامریکہ کی خاموشی کی بناپر ہی ٹیری جونز جیسے جنونیون نے قرآن کریم کی بےحرمتی کرنے کی جرات کی ہے اور صہیونی ریاست بھی روزبروز گستاخ تر ہوتی گئي ہے۔ حزب اللہ نے عالمی مسائل کے تعلق سے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جہاں اس کے مفادات خطرے میں پڑجاتے ہیں انسانی حقوق کی دہائي دینے لگتاہے اور جہاں اس کے اتحادی ہوتےہیں وہاں خاموشی اختیارکرلیتا ہے۔ صہیونیوں نے منگل کو رام اللہ میں مسجد المغیر میں آگ لگادی تھی جس میں قرآن کریم کےنسخے بھی جل گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت