7 جون 2011 - 19:30

ونزویلا کے وزیر خارجہ نکولس میڈورڈ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اتوار کے روز سے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات باضابطہ طور پر منقطع کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی ناممکن ہو گی۔

ابنا: امریکہ نے کچھ عرصہ قبل ایران کے ساتھ تجارت کی بنا پر ونزیلا کی تیل کمپنی پر پابندی عائد کر دی تھی جو کاراکاس اور تہران کے تعلقات میں فروغ پر امریکہ کی گہری تشویش کو ظاہر کرتی ہے۔ ان پابندیوں کی رو سے ونزیلا کی تیل کمپنی امریکی حکومت کے ساتھ تمام معاہدوں ، درآمدات اور برآمدات کے شعبوں میں امریکہ کے مالی تعاون اور حساس ٹیکنالوجی کی برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے سے محروم ہو جائے گی۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ نئی پابندیوں سے اس کمپنی کی جانب سے امریکہ کو تیل کی فروخت پر کوئی اثر نہيں پڑے گا۔ ونزویلا کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل ان پابندیوں کو امریکہ کی کمزور حکومت کے غیرقانونی اور توہین آمیز اقدامات قرار دیا تھا۔انیس سو اٹھانوے میں ونزویلا کے صدارتی انتخابات میں ہوگو چاوز کی کامیابی کے وقت سے امریکہ نے ہمیشہ چاوز کی حکومت کا تختہ الٹنے یا اس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ اپریل دو ہزار دو میں ہوگو چاوز کے خلاف بغاوت کا اقدام ، تیل کی صنعت میں خلل ڈالنے اور ہڑتال کے لیے ونزویلا کی تیل کی صنعت کے ملازمین کو ہڑتال کرنے پر اکسانا اور ونزویلا اور کولمبیا کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا ان اقدامات میں شامل ہیں۔اسی طرح کاراکاس میں امریکی سفارت خانہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چاوز کے خلاف سازشوں کا جال بننے کے مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اپریل دو ہزار دو میں چاوز کے خلاف ناکام بغاوت میں اس سفارت خانے کا کردار مکمل طور پر واضح اور آشکار تھا۔ اس کی حتی امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے بھی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا کہ کاراکاس میں امریکی سفارت خانہ دو ہزار دو کی بغاوت سے باخبر تھا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گيا کہ جب اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے دو ہزار دو میں ہونے والی اس ناکام بغاوت میں ہر قسم کی مداخلت کی تردید کی تھی۔ کلی طور پر ایسا نظر آتا ہے کہ ونزویلا کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کا کاراکاس کے اقتصاد پر زیادہ اثر نہیں پڑ سکتا۔ چاوز نے گزشتہ بارہ برسوں کے دوران اپنے ملک کی امریکہ سے اقتصادی وابستگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس وقت چین روس اور یورپی ملکوں کا ونزیلا کی بیرونی تجارت میں ایک اہم مقام ہے۔ البتہ ان پابندیوں کا ونزویلا میں امریکہ کی پرائیویٹ کمپنیوں کے کاموں پر منفی اثر پڑے گا اور یہ انہیں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ایک مؤثر رکن ملک کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے سے محروم کر سکتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت