ابنا: ترک وزیرخارجہ احمد داود اوغلو نے ترکی اسٹار نامی اخبار سے انٹرویو میں کہا ہےکہ ترکی غزہ کے لئے آزادی دو امدادی کاروان کے خلاف صیہونی حکومت کے ہرطرح کے اقدام کا ٹھوس جواب دے گي۔ انہوں نے کاروان آزادی دو کو روکنے کی صیہونی درخواست کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہيں اور علاقے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ دوسرا کارواں آزادی غزہ کے لئے روانہ ہورہاہے جبکہ قدس کی غاصب حکومت نے پہلے کارواں آزادی پر حملوں کی معافی نہیں مانگي ہے ۔ یادرہے دوہزار دس میں غزہ کے لئے کاروان آزادی اول پر صیہونی حکومت نے وحشیانہ طورپر حملے کئےتھے جن میں نو امدادی کارکن جاں بحق ہوگئےتھے۔ صیہونی حکومت نے ترک قوم و حکومت سے نہ صرف معافی نہیں مانگي ہے بلکہ تاوان بھی نہیں دیا ہے۔ غزہ کے لئے دوسرا کاروان آزادی پندرہ بحری جہازوں پرمشتمل ہے جسمیں ایک سو ملکوں سے انسانی حقوق کے سیکڑوں کارکن غزہ جارہےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز