ابنا: اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی اور سول اور فوجی اعلی حکام شرکت کریں گے۔ برسی کے اس موقع پر تین سو سے زیادہ بیرونی مہمانوں کو مدعو کیا گيا ہے اور پندرہ لاکھ سے زائد عاشقان خمینی کی شرکت کی امید کی جارہی ہے۔ امام خمینی رح کی برسی کی انتظامیہ کمیٹی کے بیان میں کل کےدن کو ملت ایران کے اتحاد و انسجام کا دن قراردیا گيا ہے اوراس بات پرتاکید کی گئي ہے کہ یہ دن ملت ایران کے اپنے محبوب قائد سے اظہار عشق کا دن ہے جس نے حقیقی اسلام محمدی کا پرچم لہرایا تھا اور آج یہی پرچم فرزندان خمینی نے علاقے کے جوانوں کے ہاتھوں میں دے دیا ہے جو ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ امام خمینی کی برسی میں سب سے پہلے ان کے پوتے سید حسن خمینی تقریرکریں گے اور اس کےبعد رہبرانقلاب اسلامی قوم سے خطاب فرمائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز