31 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران ، ونزويلا اور دیگر خود مختار ملکوں کےخلاف امریکہ کی پابندیاں اس کی بیچارگي کی دلیل ہیں۔

ابنا: انہوں نے کہا یہ پابندیاں ناکام رہی ہیں۔ جنرل وحیدی نے بولیویا، ونزويلا اور پناما کے پائلٹوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ونزويلا کے خلاف امریکہ کے تیل کے بائيکاٹ کے بارے میں کہا کہ پابندیاں امریکہ کی کمزوری کی نشانی ہیں۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کمزور ہوا ہے ،کہا کہ امریکہ نےبتیس برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیاں لگا رکھی ہیں اور نہ صرف ان کا منفی اثر نہیں ہوا بلکہ ان کے نتیجے میں ایران ترقی یافتہ اور طاقتور ہوا ہے۔جنرل وحیدی نے کہا کہ بلاشبہ اب ونزوئلا کی پٹرولیم صنعت خود کفیل ہونے کی سمت آگے بڑھے گي اور اس میں مزید استحکام اور توانائياں آئيں گي جبکہ امریکہ کو کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع پیر کو بولیویا پہنچے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت