ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج مصر سے آئے ہوئےوفد سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام ملت مصر کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہیں گے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران اور مصر کا اتحاد مشترکہ دشمنوں پر کامیاب ہونے میں نہایت مؤثر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ ایران و مصر کی قوموں کےدرمیاں تعلقات قائم ہوں چونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایران ومصر کی قوموں کےتعاون سے ایک تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی طاقت وجود میں آ جائے گي جس کے بعد صیہونیوں کو اور علاقے کی قوموں کے ديگر دشمنوں کو یہان سے نکلنا پڑے گا۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران نے گذشتہ بتیس برسوں میں آزادی کی شیرینی کا مزہ چکھا ہے اور امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی کوششوں کے باوجود ایٹمی انرجی ، بائیو ٹیکنالوجی، صنعت سائنس اور زراعت جیسے شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی سربلندی اور پیشرفت ایران کی سربلندی و پیشرفت ہے اور ہم بڑے فخر کےساتھ اپنے سارے تجربات سے ملت مصر کو فائدہ پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔صدر جناب احمدی نژاد نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی بائيسیوں برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کسی ایک قوم سے تعلق نہيں رکھتے تھے بلکہ انہوں نے ساری انسانیت کے لئے کمال ، سربلندی اور عزت کی راہ کھولی تھی تاکہ ہم سب مل بیٹھ کر اپنی قوموں کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کریں۔یاد رہے مصر کے وفد میں علماء دانشور، یونیورسٹی اساتذہ اور علمی اور سماجی شخصیکب نیز انقلابی نوجوان بھی شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز