27 مئی 2011 - 19:30

قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر انسانی حقوق کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: قاہرہ سے انسانی حقوق کے کارکن طارق منیر نے کہا کہ یہ مظاہرہ سابق حکومت کے بدعنوان حکام، تاجروں اور سرمایہ داروں پرمقدمہ چلائےجانے کی ضرورت پر تاکید کرنے کے لئے کیا گيا۔انہوں نے کہا مظاہرے میں شہر اور دیہی کونسلوں کی تحلیل کا بھی مطالبہ کیا گيا کیونکہ یہ کونسلیں سابق حکمران پارٹی کے قبضے میں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ غیر فوجی اعلی کونسل بنائي جائے جو فوجی کونسل کی جگہ ملک کا انتظام سنبھالے۔ انہوں نے کہا ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے نیا آئين تیار کیا جائے اور فوجی عدالتوں میں عام شہریوں پرمقدمہ چلانے کا سلسلہ بند ہو۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت