27 مئی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بحیرۂ روم کے ساحلی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے لئے سمندری راستے سے امدادی جہاز نہ بھیجیں۔

ابنا: بان کی مون کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے بحیرۂ روم کے ساحلی ملکوں کو خطوط بھیج کر غزہ کے لئے امدادی قافلوں کے بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے عوام کے لئے امدادی کارواں قانونی راستے سے بھیجے جائيں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائيل کی تشدد آمیز کاروائيوں سے بچنے کے لئے غزہ کے لئے امدادی کارواں نہ بھیجے جائيں۔ادھر ایک سیاسی مبصر نے بان کی مون کے ان خطوط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بان کی مون کو اسرائيل پردباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ غزہ کامحاصرہ ختم کر دے اور غزہ کے لئے امدادی قافلوں کے بھیجے جانے کی اجازت دینی چاہیے۔دوسری جانب حماس کے ایک سینئر رہنمانے کہا ہے کہ قومی آشتی ، غرب اردن کی جیلوں سے حماس کے رہنماؤں کی رہائي کی صورت میں قابل عمل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک حماس کے رہنماؤں کو غرب اردن کی جیلوں سے رہا نہیں کیا جاتا قومی مصالحت کا عمل شروع نہیں ہوسکتا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت