ابنا: تہران میں کویت کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سفیر مجدی احمد ابراہیم الظفیری نے جو دوہزار ایک سے دوماہ قبل تک تہران میں کویت کے سفیر تھے، آج سے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ کویت کے سفیر دوماہ قبل تہران سے اپنے وطن واپس چلے گئےتھے۔یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بھی کویت لوٹ گئے ہیں اور انہوں نے بھی کویت میں اپنا کام شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی اور کویت کے امیر نے اس بات پر اتقاق کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے سفیر جلد از جلد ایک دوسرے کے دارالحلکومت میں تعینات ہوجائيں گے۔ علی اکبرصالحی نے بحرین کے حالات کے تناظر میں پیش آنے والی غلط فہمیوں اور کویت میں ایران کی جاسوسی کے الزامات کو دور کرنے کےلئے کویت کا دورہ کیا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ کویتی حکام نے علاقے کی صورتحال کے زیراثر ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے جس کےنتیجےمیں ایران و کویت کے تعلقات میں کشیدگي آگئي تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز