ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کے لئے افغانستان پر پڑنے والے عالمی برادری کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان کے حالات کو درک کرتا ہے اور اس کو امید ہے کہ افغانستان کے قومی مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے افغانستان میں منشیات اور دہشت گردی سے مقابلہ کے نام پر افغانستان میں اڑتالیس ممالک کی فوجی موجودگي کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں بیرونی افواج کی موجودگي کے بعد وہاں منشیات کی پیداوار میں چالیس گنا اضافہ معنی خیز ہے۔......../110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز