26 مئی 2011 - 19:30

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔

ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ رات اصفہان میں کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے ایران کی رپورٹیں دقیق اور شفاف شکل میں آئی اے ای اے کو پیش کی ہیں یہاں تک کہ امریکیوں کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ایران کی سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد کا علم ہے۔ مہمان پرست نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لئے ایران کے مقاصد بالکل واضح ہیں اور توانائی کی پیداوار اور صنعت و زراعت سمیت مختلف میدانوں میں ملکی ترقی میں ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں اسلامی بیداری کے بارے میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی اس علاقے میں ایک نئے انقلاب کو برداشت نہیں کر سکتے تھے اس لیے انہوں نے اس انقلاب کو روکنے کے لیے شام جیسے ملکوں میں بدامنی پیداکرنا شروع کردیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت