24 مئی 2011 - 19:30

کوالالامپور- انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا سولہواں اجلاس آج شروع ہوگیا ہے اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سمیت 117 رکن ممالک کے وزراء حارجہ شریک ہیں۔

ابنا: اس اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے آئندہ پچاس سالہ منصوبہ کو تدوین کیا جائے گا یہ اجلاس انڈونیشیا کی میزبانی اور مصر کی صدارت میں منعقد ہوا ہے مصر کی صدارت ختم ہونے کے بعد ناوابستہ تحریک کی صدارت ایران کو منتقل ہوجائے گی اور آئندہ سال ایران ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس کا میزبان ہوگا موجودہ اجلاس میں آذربائیجان اور فیجی کی رکنیت منظور کی جائے گی اس طرح ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی تعداد 117 سے بڑھ کر 121 تک پہنچ جائے گی۔ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا سولہواں اجلاس انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 25 مئی سے لیکر 27 مئي تک جاری رہےگا۔ ..............

/169