بسم اللہ الرحمن الرحیم
دعوت نامہ برائے مقالہ نویسی
فکری اور نظری اصول؛ درپیش مشکلات اور راہ حل
عصر حاضر میں ساحت کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی، قومی سلامتی کی تقویت اور تہذیبی و ثقافتی ترقی کے اہمترین ذرائع شمار ہوتے ہیں۔ اسلامی ممالک دنیا کے ستر فیصد تہذیبی، تمدنی اور تاریخی ورثے کے مالک ہیں اور یہ ممالک ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم نے سنہ 2010 کو اسلامی سیاحت کا سال قرار دیا تھا۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالم اسلام میں وحدت و یکجہتی کو فروغ دینے، مسلمانوں کے درمیان افہام و تفہیم، اور پر امن بقائے باہمی کے لئے، زیارت کلچر کو فروغ دینے اور اس کی برکات سے فائدہ اٹھانے کی تعلیم دینے، نیز دینی و تاریخی سیاحت کے احیاء، کے سلسلے میں ایران کے بنیادی اور کلیدی کردار کے تناظر میں دنیا کی سب سے بڑے زیارتی مقامات میں سے ایک مقام اور ملک کے معنوی دارالحکومت مشہد مقدس میں دینی سیاحت پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کانفرنس کے اہداف و مقاصد:
الف: فکری، نظری اور تحقیقی مقاصد:
1- دینی سیاحت، آیات و روایات کے آئینے میں۔
2. سیرت نویسوں اور مسلم سیاحوں کے نزدیک دینی سیاحت۔
3. عالم اسلام میں سیاحت کی روز افزون اہمیت کے پیش نظر دینی سیاحت کی ماہیت و حقیقت اور اس کے آثار کی شناخت اور تبیین و تشریح۔
4. اسلامی مذاہب کی آراء کی روشنی میں سیاحت کے فقہی و قانونی احکام۔
5. اسلامی اتحاد و ہمبستگی زیارت کے کردار کے پیش نظر اس کے حقیقی فلسفے کی تبیین اور زیارت کلچر کی تشہیر و ترویج۔
6. عالمی طاقتوں کی طرف سے اسلام کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کئے جانے اور تحریفات و خرافات کا مقابلہ اور دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کے سلسلے میں اسلامی سیاحت کا کردار۔
7. عالم اسلام میں زیارتی و مذہبی مقامات کے امکانات اور ذرائع و وسائل کی شناخت اور ان سے صحیح استفادے کی کیفیت.
8. عالم اسلام میں دینی سیاحت کے مرکز کی تشکیل میں مشہد مقدس کی اہمیت و مرکزیت کی تبیین و تشریح اور سیاحوں کو جذب کرنے میں خراسان کے دوسری ثقافتی و تاریخی آثار کا کردار۔
9. دینی سیاحت کی تشہیر و ترویج میں آستان قدس رضوی کی حیثیت و کردار۔
10. مختلف پہلوؤں سے دینی سیاحت کی ترقی و توسیع کے سلسلے میں اکیڈمک اور یونیورسٹی لیول کی تعلیم کا کردار اور اس کی اہمیت و کیفیت۔
11. عالمی اسلام میں ثقافتی یکجہتی کے فروغ میں سیاحت کا کردار۔
12. دینی سیاحت کی توسیع کے سلسلے میں میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فن و ہنر کا کردار۔
13. وحدت اسلامی کے فروغ اور اس کی توسیع میں زیارت و سیاحت کا کردار۔
ب: عملی اہداف
1. دینی سیاحوں کو جذب کرنے اوران کے ساتھ برتاؤ کی کیفیت اور دینی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی توسیع کے طریقے اور ذرائع.
2. سیاخت خصوصاً دینی سیاحت میں ذمہ دار اداروں اور تنظیموں کس باہمی تعاون کی کیفیت۔
3. اسلامی ممالک میں دینی سیاحت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی شناخت اور عالم اسلام کے تجربات سے استفادہ۔
4. قانونی و سیاسی لحاظ سے اسلامی ممالک میں سیاحوں اور زائرین کی آمد و رفت کوآسان بنانے کے طریقے۔
5. زیارت کلچر کے فروغ میں ثقافتی سفارتکاری اور اس کا کردار.
7. سیاحوں کی پیدائش کے انسانی مرکز کی شناخت۔
8. اسلامی معاشروں میں زیارت کلچر کو فروغ دینے کے طریقے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقالہ جات کے قواعد و ضوابط
1. مقالہ فارسی یا بین الاقوامی زبانون (عربی، انگریزی، اردو، روسی اور فرانسیسی) میں سے کسی ایک زبان میں لکھا جائے۔
2. مقالہ عنوان، خلاصہ، کلیدی و بنیادی کلمات (Key Words)، اصلی متن (جو کام کی روش، بحث اور نتیجے پر مشتمل ہو) اور منابع و مآخذ کی فہرست پر مشتمل ہو۔
3. ارسال شدہ مقالہ جات کانفرنس کے اہداف اور موضوعات سے ہم آہنگ ہوں۔
4. ہر مقالہ زیادہ سے زیادہ 16 صفحات پر مشتمل ہو۔
5. مقالات کا خلاصہ زیادہ سے زیادہ 300 الفاظ پر مشتمل ہو۔ خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ: یکم جولائی 2011.
اکڈمک بورڈ کی طرف سے خلاصے کی منظوری کے بعد اصل مقالات بھیجنے کی آخری تاریخ: 31 جولائی 2011۔
6. مقالے کے ساتھ مقالہ نگار کے کوائف علیحدہ "کاغذ پر" ضمیمہ کئے جائیں۔
مقالہ نگار کے نام، خاندانی نام (Surname)، ولدیت، تعلیمی سطح، عمر، رہائشی پتہ، پوسٹل ایڈریس، ضروری رابطے کے لئے فون نمبر اور ایمیل ایڈریس پر مشتمل ہوں۔
مقالہ جات اور ان کے خلاصے کا ایک نسخہ سی ڈی (Doc) میں روانہ کریں۔
1- مقالہ جات بھیجنے کا طریق کار:
٭ ایمیل کے ذریعے جس کا ایڈریس دیا گیا ہے
2. پوسٹل ایڈریس:
مشہد مقدس ـ حرم مطہر رضوی ـ صحن جمہوری اسلامی ـ ادارہ ارتباطات اسلامی و امور زائرین غیر ایرانی۔
پوسٹل کوڈ: 3131-91375
دبیر خانہ ہمایش بین المللی گردشگری دینی