ابنا: اسلام آباد وفاقی کالج کے طلباءنے یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاجی طلبہءکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر حکومتی بے حسی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ پاراچنار یوتھ کے چیئرمین علی شاہ کاظمی نے اسلام آباد کالج کے طلباءکے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلبہ کے اس اظہار یکجہتی نے پاراچنار کے طلباءمیں ایک نئی روح پھونک دی ہے، اس سے قبل بھی مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کیمپ کا دورہ کرتے رہے ہیں اور اس پاراچنار کی تحریک کے حق میں ہونے والی ریلیوں اور مظاہروں میں بھی شریک رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی قوم کے نوجوان خاص طور پر طلباءکسی مسئلہ پر ہم آواز ہو جائیں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے مقاصد کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ اگر طلباءکی اس طرح ہماری تحریک کے لیے حمایت جاری رہی تو بہت جلد پاراچنار کے بند راستے کھل جائیں گے اور اپنی تعلیمی کلاسیں چھوڑ کر یہاں بیٹھے احتجاجی طلباءجلد اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں حکومت کی مسلسل بے حسی پر اس کی شدید مذمت کی گئی اور جلد از جلد اس مسئلہ کے حل کرنے پر زور دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز