ابنا:سندھ بھر میں موسم شدید گرم ہے ۔۔گزشتہ روز دادو سب سے گرم ترین علاقہ رہا پاکستان کا جہاں درجہ حرارت 49سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔حید ر آبا دکے شہر و دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ اسلام آباد کنٹرول سینٹر کی جانب سے فورس لوڈشیڈنگ کے تحت دو سے تین گھنٹے مزید بجلی غائب رہتی ہے ۔لاڑکانہ ،نواب شاہ ،ٹھٹھہ،میر پور خاص،سکھر ،جیکب آباد سمیت دیگر شہری و دیہی علاقوں میں دن بھر گرم ہوائیں چلتی رہتی ہیں اور بجلی بھی غائب رہتی ہے۔ پنجاب میں بھی موسم شدید گرم ہے۔۔گرمی کی شدت کے باعث لو لگنے اور گیسٹرو کے مرض کی تعدادمیں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس گرمی میں باہر نکلتے ہوئے سر پر گیلا کپڑا رکھا جائے اور غیر معیاری ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ۔۔ادھروہاڑی کے پیپلز کالونی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج کیا۔۔مری میں بھی 16 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس سے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی بندش سے کارروبارٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔اسپتالوں میں مریضوں اور اسکول کے بچوں کو بھی گرم موسم میں بجلی کی بندش نے تنگ کر رکھا ہے ۔-----------/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز