ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے سینیئر رہنما محمد علی قاسم یعقوب عرف ابو صہیب المکی کو گرفتار کر لیا۔اطلاعات کا مطابق المکی یمن کا شہری ہے وہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں براہ راست القاعدہ قیادت کے ساتھ رابطے میں تھا۔ پاکستان کے سکیورٹی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں المکی کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے بھی چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر ان چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
17 مئی 2011 - 19:30
News ID: 242185
پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔