16 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کی فوج نے پاکستان کے سرحدی علاقے میں فوج کی چوکی پر امریکی نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کےحملے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ڈاون نیوزکے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کرکے نیٹو کے اس اقدام کی مذمت کی اور اسے پاکستان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی قراردیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل اطہر عباس نے اس مسئلے کا جائزہ لینے کےلئےنیٹو کے ساتھ مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر افغانستان میں نیٹو کے ترجمان کولٹ مرفی نے کہا ہےکہ فوجی چوکی پر نیٹو کے حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ یادرہے آج صبح نیٹو کےہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے دتہ خیل میں ایک فوجی چوکی پربمباری کی تھی جسمیں دو پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے اس مقام پر کئي ہیلی کاپٹر بھیج دئےہيں ۔ شمالی وزیرستان پر امریکہ آئےدن ڈرون حملے کرتے رہتا ہے ۔

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169