16 مئی 2011 - 19:30

تہران میں ترکی کے سفیر امید یاردیم نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی دو نئي طاقتیں ہیں۔ امید یاردیم نے آئي آر آئي بی کی ترکی استنبولی سروس سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ترکی لیبین عوام کے مسائل سے خوش نہیں ہے اور نہ دوسرے ملکوں کی طرح لیبیا کے تیل پر اس کی نظریں ہیں بلکہ وہ لیبیا کے بحران کو حل کرنا چاہتاہے۔

ابنا: انہوں نے کہا انقرہ قذافی اور مخالفیں دونوں سے رابطے میں ہے اور انقرہ مخالفین کو لیبیا کا نمائندہ نہیں سمجھتی۔ ترک سفیر نے کہاکہ قذافی کا اقتدار سے ہٹنا سب کے فائدے میں ہے۔ تہران میں ترکی کے سفیر نے کہا کہ دنیا میں نیا نظام وجود میں آرہا ہے اور اس نظام میں مشرق وسطی کا علانہ ممتازکردار کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا اس نظام میں ایران، ترکی اور مصر اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ملکوں کو ترقی کے لئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور انہیں خود قدم اٹھاتےہوئے بیرونی ملکوں کی کارکردگي کا خاموش تماشائي نہیں رہنا چاہیے۔

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169