14 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کےصوبہ پنجاب کےعلاقےچک کمال میں ایک مسافربس میں دھماکےسے6افراد جاں بحق اوردس زخمی ہوگئے۔

ابنا: مسافربس کوٹلہ سے کھاریاں جارہی تھی کہ چک کمال کے نزدیک اس میں دھماکا ہوا جس سے اس کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔دھماکے میں خواتین اوربچے سمیت چھ افرادجاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ بس میں پچاس کے قریب افراد سوارتھے۔زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کےمطابق بس میں دھماکا خیز مواد نصب گیا تھا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اس دہشتگردانہ واقعےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے مسلمان توکجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169