ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن ابوترابی فرد نے ایران کی جانب سے کی جانے والی خطے کی اقوام خاص طور پر ملت بحرین کی معنوی اور اخلاقی حمایت و مدد کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی ایک عظیم قدر دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع ہے۔ محمد حسن ابوترابی فرد نے مزید کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے پٹھوؤں کے ہاتھوں کچلے جانے والے بحرین کے مظلوم عوام کی ایران کی جانب سے حمایت کۓ جانے کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران محرومین پر خاص توجہ دیتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیموں کی حمایت کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی پٹھوؤں کے ہاتھوں ملت بحرین کا قتل عام ہورہا ہے۔ ان کے گھروں ، مساجد اور امام بارگاہوں کو منہدم کیا جارہا ہےاور بحرینی عوام کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز